ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024: سنجے راوت نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پرلگایا سرکاری مشینری کے غلط استعمال کا الزام ؛ کیس درج کرنے کا مطالبہ

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024: سنجے راوت نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پرلگایا سرکاری مشینری کے غلط استعمال کا الزام ؛ کیس درج کرنے کا مطالبہ

Sat, 05 Oct 2024 23:59:01    S.O. News Service

ممبئی، 5/ اکتوبر (ایس او نیوز): شیو سینا (اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ یا یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کی مہم کے لیے سرکاری مشینری، بشمول ہوائی جہاز، کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ راؤت نے دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹرا کے واشیم میں زراعت اور مویشیوں کی دیکھ بھال سے متعلق 23,300 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وہ ناندیڑ ہوائی اڈے پر پہنچے تھے، جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے واشیم گئے۔

اس معاملے کو لے کر راؤت نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پر الزام لگایا کہ مودی ہیلی کاپٹر کے ذریعے واشیم گئے، لیکن واشیم کی نمائندگی کرنے والے شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمان سنجے دیشمکھ کو متعلقہ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا، جو حکومت کی جانب سے سیاسی تعصب کو مزید اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے اس پر مودی سمیت بی جے پی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

راؤت نے کہا، "نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم نہیں ہیں، بلکہ صرف بی جے پی کے ایک طبقے کے ہی وزیر اعظم ہیں۔" میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راؤت نے مزید کہا کہ "صرف بی جے پی کا ایک طبقہ ہی مودی کو وزیر اعظم مانتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کابینہ کے بہت سے ساتھی اور پارٹی لیڈران شاید انہیں وزیر اعظم نہیں مانتے۔

راؤت نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بی جے پی پر "ووٹ جہاد" کے بیانیے کو پھیلانے کا بھی الزام لگایا۔

یاد رہے کہ ان سے قبل مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے بھی "ووٹ جہاد" کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں مہاراشٹرا کے 48 میں سے 14 حلقوں میں "ووٹ جہاد" کا مظاہرہ دیکھا گیا تھا، جہاں مہا وکاس اگھاڑی نے 30 سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی


Share: